مریم نواز مشروب کی سوشل میڈیا پر دھوم، مداحوں،مخالفین میں دلچسپ بحث

مریم نواز مشروب کی سوشل میڈیا پر دھوم، مداحوں،مخالفین میں دلچسپ بحث

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن نیوز) مریم نواز مشروب

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ماہ رمضان میں افطار

کیلئے مشروب میں چند پتے پودینے اور برف کے ٹکڑے ڈالنے کا مشورہ کیا دیا،

سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر ایک بحث ہی چھڑ گئی، مداحوں نے مریم نواز

کے مشورے کو پسند کیا تو مخالفین نے اسکا سیاسی ذائقہ چکھا اور بتایا۔ کسی نے

پاکستان کے دو معروف مشروبات سے متعلق کہا کہ تین دہائیوں سے ان مشروبات

میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا اپنا لاجواب مزہ ہے۔ اس ٹوئٹ پر مریم نواز نے

کہا ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے بھی ڈال کر پئیں،

تو مزہ دوبالا ہو جائیگا، مریم کے ری ٹوئٹ پر ان کے فالورز اور مخالفین کے

رس اور زہر بھرے کمنٹس کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہو گیا۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا چلو اب سے مشروب میں پودینہ ڈال کر پینا

بھی شرو ع، میم کی پسند ہماری خواہش، تو کوئی بولا پہلے مشروب مشرق، اب

مشروب مریم، جیتی رہیں، خوش رہیں اور آگے بڑھ کر قیادت کریں، ہمارے ملک

میں اسٹرکچرل تبدیلی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے۔ ایک اور صارف

نے تائید کرتے ہوئے کہا میم آپ بالکل صحیح کہتی ہیں، پودینہ تیزابیت اور معدے

کی جلن کو ختم کرتا ہے اور ہاضمے کے لیے اچھا ہے، تو کوئی پکارا میم آپ

سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، عوام سے صرف مہنگائی کم کرنے اور کشمیر پر

بات کریں، آپ میں دم ہے، آپ دنیا کے سامنے ڈٹ کر کشمیر کا مسئلہ حل کروا

سکتی ہیں۔ ایک فالور نے لقمہ دیا یہ مشروب سب روزہ داروں کیلئے ہے، اعلی

تربیت یافتہ بے شعور اور حسد سے بھرپور قوم یوتھ صرف اپنے لیڈر کی جھوٹی

تقریروں سے پیاس بجھایا کریں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مخالفین نے بھی مریم کی رمضان ریسیپی

میں اپنی سیاسی کڑواہٹ گھولنے کی بھر پور کوشش کی۔ کسی نے انہیں مشورہ دیا

کہ آپ یہ مشروب باقاعدہ پئیں تاکہ آپ کے اندر کی نفرت، غصہ اور زہر ختم ہو،

کوئی بولا اس مشروب میں ذرا جھوٹ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے ٹکڑے اور کیلیبری

فونٹ کی ٹائپنگ بھی شامل کر لیں۔ الغرض ابھی سوشل میڈیا پر مریم نواز کے

مشورے پر بحث جاری ہے دیکھیں کہاں جا کر رکتی ہے اور کیا رنگ و ذائقہ

بناتی ہے-

مریم نواز مشروب

Leave a Reply