مریم نواز کا زوردار قہقہ اور شوہر نام دار کیپٹن (ر) صفدر کو مشورہ

مریم نواز کا زوردار قہقہ اور شوہر کیپٹن (ر) صفدر دلچسپ کو مشورہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) مریم نواز زوردار قہقہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر)

محمد صفدر کو داماد ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ

دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی بات پر زور دار قہقہ بھی لگایا، کیپٹن

(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے

چیئرمین جبکہ میں جنرل سیکرٹری ہوں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی

نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ ان سے سوال پوچھا گیا کہ

کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں آصف زرداری تاحیات دامادوں کی یونین کی چیئرمین

جبکہ میں جنرل سیکرٹری ہوں۔ اس پر مریم نواز نے زوردار قہقہ لگاتے ہوئے کہا

کہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے، ان سے پوچھیں۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ اس

داماد یونین کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروا لیں۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس

میں کیپٹن ر صفدر نے پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا

کہ میں بلاول بھٹو کا اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا ایک بھائی کا احترام کرتا ہوں،

اس لیے مجھ سے میڈیا توقع نہ کرے کہ میں کوئی بیان دوں گا، میں ان کے والد

کا بھی احترام کرتا ہوں، اس لیے کہ وہ ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے

چیئرمین ہیں اور میں جنرل سیکرٹری ہوں، یہ دیکھیں کہ ان سے ہمارے کتنے

رشتے ہیں؟

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس پر مریم نواز سے سوال کیا کہ یہ کونسی جماعت ہے؟ جس پر مریم نواز نے

کہا کہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے ان سے پوچھیں، بلکہ ان سے کہیں کہ

الیکشن کمیشن اور ادھر ادھر رجسٹرڈ بھی کروالیں تاکہ لوگوں کو بھی پتا چل

جائے۔

مریم نواز زوردار قہقہ

Leave a Reply