لانگ مارچ فیض آباد

ایون فیلڈ ریفرنس کالعدم قراردیا جائے ،مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Spread the love

مریم نواز درخواست دائر

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے ایون فیلڈ

ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ مریم نواز نے سابق جسٹس

شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات پر مبنی درخواست دائر کی ہے، مریم نواز نے شوکت عزیز

صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت عزیر

صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی، ٹرائل کی ساری کارروئی، ریفرنس فائل کرنے

کے احکامات بھی دبا وکا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔جبکہ نیب کے لئے لازم ہوتا ہے کہ وہ شفاف طور پر

کارروائی کرے۔ مریم نواز نے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست

جمع کرائی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور

قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام

ہے کہ انہوں نے غیر قانونی ذرائع کی مدد سیحاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے

مے فیئر اور پارک لین کے نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں

احتساب عدالت نے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور ان کے داماد کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو جیل، قید

اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے خلاف ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس

نے ستمبر 2018 میں ان سزاں کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن

صفدر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

مریم نواز درخواست دائر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply