103

مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی اپیل ،سماعت کر نیوالا بنچ پھر تبدیل

Spread the love

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے

اور پاسپورٹ واپسی کیلئے دائردرخواست کی سماعت کر نیوالا بنچ تبدیل ہوگیا،اب

مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اور مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ

18 فروری کو مریم نواز کی درخواست کی سماعت کرے گا،اس سے

قبل21جنوری کو جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد

پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مریم نواز کی درخوا ست کی آخری مرتبہ سماعت کی تھی

،یہ بنچ تبدیل ہونے کے باعث کیس نئے بنچ میں منتقل کر دیا گیاہے ،اس کیس کی

ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے گزشتہ

برس دسمبر میں کی تھی ،جسٹس علی باقر نجفی کے ڈویژن بنچ کی عدم دستیابی

کے باعث یہ کیس جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد کے

ڈویژن بنچ کو منتقل کیا گیاتھا،جس نے آخری مرتبہ 21جنوری کو اس درخواست

کی سماعت کی تھی ،مریم نواز نے اپنے والد کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک

جانے کیلئے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کروانے اور اپنے پاسپور ٹ کی واپسی

کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے ،مریم نواز نے یہ استدعا بھی کررکھی ہے کہ

اس درخواست کے حتمی فیصلے تک انہیں6 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک

جانے کی اجازت دی جائے ،مریم نواز نے اپنانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے

آئینی اور قانونی جواز کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا

نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے دائردرخواست دائر کر

رکھی ہے۔

مریم نواز نے استدعا بھی کررکھی ہے کہ اس درخواست کے حتمی فیصلے تک

انہیں6 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے تا کہ وہ اپنے

بیمار والد کی تیمار داری کیلیے لندن جا سکیں۔یاد رہے کہ میاں نواز شریف لندن

میں اپنی بیماری کے سلسلے میں موجود ہیں اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف

نے کہا ہے کہ جب تک مریم نواز کو رہا نہی کیا جائے گا میں اس وقت تک اپنا

علاج شروع نہی کرواوں گا۔

Leave a Reply