لانگ مارچ فیض آباد

نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے عدلیہ سے رجوع

Spread the love

مریم نوازضمانت منسوخی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی احتساب بیوز(نیب) نے مسلم لیگ( ن) کی مرکزی نائب

صدراور قائد مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت خارج کرانے

کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی

گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چو د ھری شوگر ملز کیس

میں ضمانت پر رہا ہیں۔ مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں اور تحقیقات میں تعاون

نہیں کرر ہیں۔نیب کے مطابق مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر

تحقیقات جاری ہیں جن میں مریم نواز کے عدم تعاون کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ہائیکورٹ

نے ضمانت دیتے وقت مریم نواز کو حکم دیا تھا وہ تحقیقات میں شامل ہوں گی اور قانونی کارروائی

میں رکاوٹ نہیں بنیں گی مگر مریم نواز نے اس حکم پر عمل نہیں کیا اور ضمانت کے بعد شامل

تفتیش نہیں ہوئیں۔ نیب کے مطابق مریم نواز ضمانت کی رعایت کو غلط استعمال کرتے ہوئے مختلف

ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کررہی ہیں اور عوام میں ریاستی اداروں کیخلاف غلط فہمیاں پیدا

کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ چوہدری شوگر ملز

کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چودھری شوگر ملز

کیس میں31 اکتوبر 2019 ء کو مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔ نیب کی درخواست کی جسٹس

سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ 15 مارچ کوسماعت کرے گا۔

مریم نوازضمانت منسوخی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply