مریم صفدر بتائے مودی اور آر ایس ایس کا نام لیتے زبان کیوں کانپتی ہے: فرخ حبیب

Spread the love

مریم صفدر بتائے مودی

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھارت نوازی پر

مریم صفدر سے سوالا ت کے جواب مانگ لئے،مریم صفدر بتائے ایک تقریب میں 25مرتبہ عمران

خان کا نام تو لیتیں ہیں لیکن اپنے چچا مودی اور آر ایس ایس کا نام لیتے ہوئے کیوں ان کی زبان

کانپتی ہے؟، مریم حریت قیادت کی گرفتاری،مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور مظالم پر

کیوں خاموش ہے؟ اگر مریم صفدر کو کشمیر کی بیٹی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر آموں اور

ساڑھیوں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا،مریم کا ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتیں ہیں تو بختاور اور

آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتیں ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل

کشمیر میں کشمیر کی بیٹی بنی ہوئیں ہیں، پاکستان میں اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں،

حکومت عوام پر ان قیمتوں کا بوجھ کم سے کم کرنے کے لئے اپنے محصولات میں کمی لارہی ہے،

پیٹرولیم لیوی صفر اور سیلز ٹیکس کو 15روپے سے کم کر کے 11روپے کر دیا گیا ہے،اپوزیشن کو

چیلنج ہے کہ وہ سامنے آکر بتائے کہ پیٹرولیم پر کہاں ٹیکس بڑھایا ہے۔وہ ہفتہ کو سرکٹ ہاؤس فیصل

آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جنوری تا

جولائی 2021 پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہیں ہیں،34ڈالر سے 70تا 75ڈالر فی بیرل تک پہنچ

گیا، موجودہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اپنے محصولات میں

کمی کر رہی ہے،پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی کی جارہی ہے، ن لیگ حکومت نے اپنے دور میں

کبھی بھی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کمی نہیں کی، عمران خان کی ہدایات پر حکومت نے

عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھتا ہوا بوجھ عوام پر کم سے کم ڈالنے کے لئے پیٹرولیم

لیوی صفر کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی گئی،

سیلز ٹیکس 16روپے سے کم کر کے 11روپے پر لے آئے ہیں۔، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے

میں اب بھی سب سے کم ہیں اپوزیشن کا یہ پروپیگنڈا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسڑ بڑھا

رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپوزیشن کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئے اور بتائے کہ پیٹرولیم

مصنوعات پر کون سے ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔

مریم صفدر بتائے مودی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply