oh my God jtnonline 198

مریض پہنچا جیل، نرس کو ملا انعام، کینبرا حکومت کا اعلان، عوام پریشان

Spread the love

کینبرا، لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) مریض جیل کینبرا حکومت

آسٹریلوی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کرونا مریض نے جان بوجھ کر ہیلتھ ورکرز میں نوول کرونا وائرس کوویڈ 19 منتقل کیا اور ہیلتھ ورکر کی موت واقع ہوئی تو مریض کو ساری عمر جیل میں گزارنا ہوگی۔

……………………………………………………………………………………………..
یہ بھی پڑھیئے : کھانسنا جرم قرار، ملے گی اب اس پر سخت سزاء
……………………………………………………………………………………………..

رپورٹ کے مطابق جان لیوا کرونا وائرس کی وباء نے اپنی ہلاکت خیزی کے باعث ساری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، جس سے بچاؤ کیلئے حکومتوں کو سخت اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے گزشتہ روز کہا کہ ڈاکٹر اور نرسز کو جان بوجھ کر، وائرس میں مبتلا کرنے کی دھمکیاں دینے، اور ہراساں کرنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر کوویڈ 19 وائرس منتقل کرنا جرم ہے، جو ملک کی ہر ریاست میں لاگو ہوگا-

جان بوجھ کر کھانسنے پر عمر قید کی سزاء

گریگ ہنٹ نے بتایا کہ کچھ ریاستوں میں یہ دیکھنے کو ملا ہے، کہ لوگوں نے ایک دوسرے کو خوفزدہ کرنے، اور دھمکانے کی کوشش کی ہے، جیسے کسی پر کھانس کر۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کے مشورے کے بعد ایسی حرکت کرنےوالوں پر عمر قید کی سزا کا زیادہ سے زیادہ اطلاق ہوگا۔

برطانیہ میں نرس پر کھانسنے والے مریض کو 6 ماہ قید،300 پاﺅنڈ جرمانہ

برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300 پاونڈ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا۔ برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے چھ ماہ کیلئے حوالات میں بند کردیا اور 300 پاونڈ جرمانہ کی بھی عائد کر دیا جو نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

رہیں اپ ڈیٹ : جرنل ٹیلی نیٹ ورک آن لائن کیساتھ

مریض جیل کینبرا حکومت

Leave a Reply