مرید کے ،بٹ گروپ کی قصاب گروپ کے گھروں پرفائرنگ، 5 افراد ہلاک

Spread the love

کالاشاہ کاکو(جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) مرید کے فائرنگ

مریدکے شہر کی آبادی حدوکے میں دیرینہ دشمنی پر بٹ گروپ کے مسلح افراد

کی قصاب گروپ کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ سے قصاب گروپ کا سربراہ

بابا ریاست اسکا بیٹاعامر، دو بھتیجے عبدالرحمٰن، عبدالرؤف اور قریبی عزیز

معراج دین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ رمضان سمیت دو افراد شدید زخمی ہو

گئے، حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ جاں بحق افراد

کی لاشیں اور زخمی افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیئے گئے-

=—= پولیس حملہ آور بٹ گروپ کے گھر پہلے ہی مسمار کر چکی

مقامی پولیس کے مطابق آبادی حدو کے میں رہائش پذیر اعجاز عرف ججی بٹ اور

بابا ریاست قصاب گروپ کے درمیان سترہ سال قبل معمولی تلخ کلامی پر دشمنی

شروع ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے ابتک چالیس کے قریب افراد اس جاری

دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ بٹ گروپ کے گھر بھی پولیس مسمار کرچکی

ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او

شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

=—= معمولی تلخی سے شروع ہوئی دشمنی کو 17 سال ہوگئے، 40 جانیں لے چکی

فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں قصاب گروپ کا بابا ریاست، اسکا بیٹا عامر،

بھتیجے عبدالرحمٰن، عبدالرؤف، معراج دین شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

جن کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے، دونوں گروپوں کی17 سالہ دشمنی میں اب

تک 40 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں- وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس

لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر

کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے-

مرید کے فائرنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply