مریخ پر پہلا شہر کیسا ہوگا، ہسپانوی کمپنی نے منصوبہ متعارف کرا دیا

مریخ پر پہلا شہر کیسا ہوگا، ہسپانوی کمپنی نے منصوبہ متعارف کرا دیا

Spread the love

میڈرڈ (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) مریخ پر پہلا شہر

مریخ پر پہلا شہر بسانے ہسپانوی کمپنی آبیبو اسٹوڈیو نے نووا شہر کا منصوبہ

متعارف کرادیا ہے۔ ڈھائی لاکھ شہریوں کو سرخ سیارے پر بسانے کیلئے گھروں

کو پہاڑ کے پہلو میں افقی کی بجائے عمودی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شہر کا یہ

ڈیزائن ماحولیاتی دباؤ اور تابکاری کے اثر کو کم کرے گا۔ کمپنی مریخ پر پائی

جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور قدرتی وسائل سے گھروں کو تعمیر کرنے

میں مدد لے گی۔ مریخ پر بنائے گئے اس شہر میں وہ تمام مقامات ہوں گے جو

زمین پر ہوتے ہیں۔ جیسا کہ گھر، دفاتر اور سبزازار وغیرہ، تاہم اس بارے میں

تحقیق ابھی باقی ہے کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس شہر میں سبز رنگ کے گنبد تعمیر کیے جائیں گے جہیں سبزیاں اگانے کیلئے

تجربات اور سیر تفریح کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ مریخ پر خوراک کے

حصول کا اہم ذریعہ غلہ بانی ہوگا۔ زمین سے مریخ کے لیے شٹل سروس ہر 26 ماہ

بعد چلے گی جو تین ماہ تک اپنا سفر جاری رکھے گی۔ مریخ پر جانے کیلئے یک

طرفہ ٹکٹ کا کرایہ 3 لاکھ ڈالر ہو سکتا ہے۔ تاہم 2054ء تک مریخ پر تعمیراتی

کام شروع ہونے کا امکان نہیں ہے اور وہاں آباد کاری2100ء سے پہلے ممکن

نہیں ہے۔

=-= ملتی جلتی مزید خبریں پڑھنے کیلئے یہاں ( کلک ) کریں
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مریخ پر پہلا شہر

Leave a Reply