مرد و خواتین رائے دہندگان

الیکشن کمیشن نے مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

Spread the love

مرد و خواتین رائے دہندگان

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و

خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں رائے دہندگان

کی کل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 ہو گئی ہے جن میں مرد رائے دہندگان کی تعداد

6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62

ہے ۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں مرد

رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70لاکھ 1 ہزار26، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ

20 ہزار 2 سو 31 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے ،سندھ

میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91، خواتین رائے دہندگان کی تعداد

1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو

95 ہے ۔خیبر پختوانخوا میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17، خواتین

رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ

61 ہزار 4 سو 14 ہے ۔بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56، خواتین

رائے دہندگان کی تعداد21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک اور رائے دہندگان کی کل تعداد 49 لاکھ 19

ہزار 4 سو 57 ہے ۔اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45، خواتین

رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 اور رائے دہندگان کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9

سو 74 ہے۔ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300

پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

مرد و خواتین رائے دہندگان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply