مردان میں زور دار دھماکہ ، 4 افراد جاں بحق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مردان زور دار دھماکہ

مردان (بیورورپورٹ ) مردان کے مصروف ترین کاروبارمرکز جج بازار میں سائیکل پر نصب

بارودی مواد پھٹنے سے زورداردھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4افرادجان بحق ہوگئے جان بحق

افراد میں باپ اوراس کی دوکمسن بیٹیاں بھی شامل ہیں دھماکے سے دو پولیس اہلکار سمیت18 افراد

زخمی ہوگئے ،جن میں تین کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان

پہنچا دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی پولیس کے مطابق شہر کے جج بازار میں اس وقت

سائیکل پر نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب شہری رومزہ کی خریداری میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

مصروف تھے دھماکے کے قریب پولیس وین بھی کھڑی تھی اور خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ دھماکہ

کا نشانہ پولیس وین تھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں عارف اوراس کی دو کم سن بیٹیاں

ایمان اور اریبہ جان بحق ہوگئیں جبکہ ثاقب علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسادھماکے

سے قریب کھڑی پولیس وین اوررکشے کوبھی نقصان پہنچا جبکہ پولیس کے

دواہلکار،امتیازاکبراورحماد کے علاوہ عام شہری جواد ،روزی خان ،عادل ،بختیارعلی ،عبدالرؤف

،محمد آباد ،یاسین ،روزامین،بلال،عبدالودود ،عبدالرحمان ، واحد،کاشف ،محسن،واحد او راسد بھی

شامل ہیں دھماکے کی آواز دورتک سنی گئی زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا

جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے .دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد

ہسپتال پہنچ گئی اورامدادی کاروائیوںمیں حصہ لیا ریسکیو 1122کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو

ڈی ایچ کیو اور ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ۔

مردان زور دار دھماکہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply