khabar i Hai jtnonline 168

مردانگی میں کمی اور اولاد جیسی نعمت سے محرومی کیوں؟؟

Spread the love

(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) مردانگی میں کمی

عرصہ دراز سے برطانوی جوڑوں میں بے اولادی ایک بڑا مسئلہ چلا آ رہا ہے- مرد پارٹنر اپنی ساتھی کو مورد الزام ٹھہرا کر جان چھڑوا لیتے تھے لیکن ایک طویل تحقیق کے بعد برطانوی محققین نے صحتمند جوڑوں میں بے اولادی کی بڑی وجہ مرد کو قرار دیتے ہوئے چند اہم ہدایات جاری کیں ہیں- جن کو اپنانے سے وہ ایک مرتبہ پھر باپ بننے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

محققین کے مطابق آپ اولاد کی نعمت سے محروم کیوں

انگریزی اخبار کی تازہ رپورٹ کے مطابق بے شمار برطانوی مرد حضرات اپنے سپرم طاقتور نہ ہونے کے باعث اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں- ایسے مرد حضرات طبی محققین کی ان ہدایات پر عمل کریں تو انہیں ہرگزمایوسی نہیں ہو گی-

ماروانہ کا استعمال

1) وہ تمام مرد حضرات جو ’’ماروانہ‘‘ یعنی (چرس) کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں انہیں اس سے جان چھڑانی ہو گی- تین ماہ تک اس کے استعمال سے پرہیز کرنا ہوگا۔ ماروانہ (چرس) کا ستعمال سپرم کی سپیڈ کو آہستہ کر دیتا ہے- کیونکہ وہ آگے کو ’’ورجینا‘‘ میں چلنے یا تیرنے کے قابل نہیں رہتے۔

خود لذتی

2) مرد وں کو خود لذتی سے جان چھڑانا ہو گی اور کوشش کرنا ہو گی کہ وہ گرل فرینڈ یا بیوی کی عدم موجودگی میں ایسا کوئی خیال ذہن میں نہ لائیں جس سے انہیں شہوت کا احساس ہو- خود لذتی کی عادت جیسے جیسے ختم ہوتی جائے گی سپرم طاقتور ہوتے چلے جائیں گے۔

سٹیرائیڈ کا استعمال

3) باڈی بلڈر مردوں کو سٹیرائیڈ کا استعمال ترک کرنا ہوگا- خالص قدرتی طریقے سے اپنے سپرم کو جاندار کرنے کیلئے ہلکی پھلکی غذائوں کا استعمال کرنا ہو گا۔یہ عمل متواتر 3 ماہ تک ضروری ہے۔

زیادہ جاگنا اور ایکسرسائز

4) کسی مقابلے کی خاطر حد سے زیادہ جاگنا اور ایکسرسائز کو عادت بنانے سے بھی سپرم کی رفتار گھٹنا شروع ہو جاتی ہے- اور بالآخر وہ فوت ہو جاتے ہیں۔ اگر بچہ چاہیے تو 3 ماہ بالکل نارمل زندگی گزارنا ہو گی- زیادہ وقت نیند لینا بہتر ہو گا۔

انڈر ویئرپہننا ، زیادہ گرم پانی سے نہانا

5) پتلون یا ٹرائوزر کے نیچے انڈر ویئر پہننے سے بھی جان چھڑانا ہو گی- اور مخصوص اعضاء کو کھلا اور آزاد رکھناہو گا- یہاں تک کہ انہیں ہوا ملتی رہے- اور وہ آزادانہ گردش میں رہیں- زیادہ گرم پانی سے نہانے سے بھی سپرم اچانک کمزور پڑ جاتے ہیں، جبکہ گرم مرطوب موسم میں کام کرنے سے بھی سپرم کمزور ہوتے ہیں۔

اورنج جوس کا ستعمال

6) وٹامن سی کم ا ستعمال کرنے سے سپرم ایک مرتبہ پھر طاقت پکڑتے ہیں- اور آپس میں جڑ جاتے ہیں- جس سے وہ گہرے ہو جاتے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتے۔ یعنی اورنج جوس کا ستعمال کم کرنا ہو گا۔

اینٹی بائیو ٹک ادویات

7) کسی بھی قسم کی اینٹی بائیو ٹک ادویات کا استعمال فوراً ترک کر دینا چاہئے ورنہ سپرم طاقتور نہیں ہوتے- تازہ سبزیاں اور گوشت وغیرہ کا ستعمال سپرم کو جوڑنے میں بے حد سود مند ثابت ہوتا ہے۔

زیادہ میل ملاپ

8) اپنے ساتھی کیساتھ متواتر 3 دن تک ہی تعلقات رکھیں جائیں- پھر ایک ہفتہ دوری اختیار کی جائے- زیادہ میل ملاپ سپرم کو مضبوط نہیں ہونے دیتا اور ان کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔ وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

مردانگی میں کمی

Leave a Reply