0

مردان،پشتو اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کے قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار

Spread the love

مردان (جے ٹی این آن لائن) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں گزشتہ روز قتل کی جانےوالی پشتو ڈراموں کی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کے قتل کے الزام میں پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا.

پولیس کے مطابق چمڈھیری میں گذشتہ روز ایک خاتون کی لاش لاوارث حالت میں ملی تھی جس کی شناخت لبنی عرف گلالئی کے نام سے ہوئی۔

گلالئی کی لاش پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں ملے لیکن شک ہے اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت ہونے پر بہن نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جن میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا ملزمان گلالئی کو والدہ سے ملوانے کا بہانہ کر کے ساتھ لے گئے تھے، مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ تھیں اور 15 فروری سے لاپتہ تھیں۔

Leave a Reply