imran khan and irfan khan jtnonline

مرحوم انڈین اداکار عرفان خان وزیراعظم عمران خان کے فین تھے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ممبئی(جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا سیل) مرحوم اداکار عرفان خان

گذشتہ ماہ 29 اپریل کو انتقال کرنیوالے، بھارتی اداکار عرفان خان جہاں کرکٹ کے بہت بڑے فین تھے، وہیں موجودہ وزیراعظم اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان عمران خان، ایشین بریڈمین ظہیرعباس کو بے حد پسند کرتے تھے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : معروف بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے
—————————————————————————–

ان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں عرفان خان کرکٹ سے اپنی پسندیدگی کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں” انڈیا پاکستان” کا ایک میچ تھا، میں تب بہت چھوٹا تھا، اس میچ میں ظہیر عباس بھی کھیل رہے تھے، میں انکا آٹو گراف لینے پہنچ گیا، یہ زندگی میں پہلی بار تھا، جب میں کسی سے آٹو گراف مانگ رہا تھا، ظہیر عباس نے میری طرف صرف ایک نظر ڈالی، مجھے بہت دکھ پہنچا- میں ظہیر عباس اور عمران خان کا بہت بڑا فین تھا“۔

عمران خان کیا انسان ہے کتنا خوب صورت کھیلتا ہے

وزیراعظم عمران خان سے متعلق عرفان خان کا کہنا تھا کہ ” کیا انسان ہے، کتنا خوبصورت لگتا ہے، ایسے اچھل کر باؤلنگ کرتا ہے، اب بھی عمران خان بہت کمال دکھتے ہیں“۔ عرفان خان 2018ء میں جب علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے، تب پاکستان انگلینڈ کے ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انہیں تماشائیوں میں دیکھا گیا تھا- عرفان خان نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ، وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے، مگر مالی مشکلات کی وجہ سے انکا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔

جےپور کی ٹیم میں سب سے کم عمر آل راؤنڈر کھلاڑی تھا

عرفان خان کا کہنا تھا کہ” میں کرکٹ کھیلتا بھی تھا، اور کرکٹر ہی بننا چاہتا تھا، میں جےپور کی ٹیم میں سب سے کم عمر کھلاڑی تھا، اور آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلتا تھا، میں کرکٹ کو ہی اپنا کیریئر بنانا چاہتا تھا، مجھے سی کے نائڈو ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا تھا، اور تب مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی، کہ کس سے مانگوں، اس دن میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ، میں کرکٹر نہیں بن سکتا“۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

مرحوم بالی وڈ اداکار عرفان خان صرف پاکستانی کرکٹرز کے ہی فین نہیں تھے، بلکہ کپل دیو، سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی متاثر تھے، کرکٹ کے علاوہ انہیں سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی بہت پسند تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ” ڈیوڈ بیکھم بھی گڈ لکنگ ہے، وہ کچھ بھی پہنے اس پر جچتا ہے“۔

مرحوم اداکار عرفان خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply