وزیراعلی سندھ نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دیدی

Spread the love

مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر

کراچی لگانے کی منظوری دے دی ہے ۔حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق

مرتضی وہاب سے محکمہ ماحولیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے ۔ مرتضی وہاب، ترجمان حکومت

سندھ اور مشیر قانون کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی ہوں گے۔ ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر

کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار تشکر کا ٹوئٹ کیا ہے

جس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو ، صدر آصف علی زرداری ،

ادی فریال تالپر اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے شہر

کی خدمت کا موقع دیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی میرے اور میرے پورے خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے

۔ انشا اﷲ میں شہر کراچی کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی میرے اور

میرے پورے خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انشا اﷲ میں شہر کراچی کی خدمت کرنے کی

پوری کوشش کروں گا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply