oh my God jtnonline

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل، یمن میں 2 بچوں کو ذبح کرکے والد کی خود کشی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

رباط، صنعا(جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) مراکش فرانسیسی قونصل جنرل

مراکش میں فرانس کے ایک قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر

لی، ادھر یمن میں ایک گھنانے جرم نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ جہاں ایک یمنی

والد نے صنعا گورنری کے ایک ڈائریکٹوریٹ میں اپنے دو بچوں کو ذبح کر کے

خودکشی کر لی۔

=—= 55 سالہ ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے میں لٹکتی ملی

تفصیلات کے مطابق مراکشی پولیس نے بتایا شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی

قونصل جنرل 55 سالہ ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے

اندر ان کی رہائشگاہ میں لٹکی ہوئی ملی، سیکیورٹی حکام اس واقعے میں مجرمانہ

شبہات کے امکانات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قونصل جنرل نے اپنی

رہائشگاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے نجی نوعیت کی پریشانیوں کی بنا

پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ قونصل جنرل نے فرانسیسی وزارت

خارجہ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدو ش کیا

جائے حالانکہ انہیں چند ہفتے قبل ہی تعینات کیا گیا تھا۔ ڈنس فرانکوئس کو وسط

ستمبر میں طنجہ میں سربراہ فرانسیسی قونصل خانہ کے عہدہ پر تعینات کیا گیا تھا۔

=—= یمن میں والد کے گھناونے جرم کی وجہ تنگدستی، ناکامی اور مشکلات

یمن میں مقامی ذرائع کے مطابق ہمدان کے دیہات میں سے ایک شہری نے اپنی

ایک سالہ بیٹی اور سات سالہ بیٹے کو ذبح کیا اور پھر خودکشی کر لی۔ ذرائع کا

کہنا ہے مایوسی کے شکار شہری نے معاشی حالات سے تنگ آ کر دو بچوں کو

ذبح کرکے خود کشی کی۔ بچوں کا پیٹ پالنے میں ناکامی اور مشکلات کے بعد اس

نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ خیال رہے یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں

کے لاکھوں باشندے مشکل حالات سے دوچار ہیں اور اس طرح کے واقعات رونما

ہو رہے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

مراکش فرانسیسی قونصل جنرل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply