مراکشی خاکروبہ حسنا فردوس نے ملکہ حسن کا تاج سرپر سجا لیا

Spread the love

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک)مراکش میں خاکروب کے پیشے سے وابستہ ایک دو شیزہ

نے طویل مقابلے کے بعد ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پرسجالیا۔عرب ٹی وی کے

مطابق افریقی عرب ملک مراکش میں خواتین میں یہ مقابلہ حسن ماحولیات اور

سروسزگروپ اوزون کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں دسیوں خاکروب

لڑکیاں شامل تھیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہونیوالے مقابلے میں حسنا

فردوس کو خوبصورت ترین خاکروبہ قرار دیاگیا۔دارالحکومت رباط میں منعقدہ

تقریب میں حسنا فردوس کی ملکہ حسن کے طورپر تاج پوشی کی گئی جس میں

سفارت کار، سیاسی رہ نما، فن کار، صحافی اور حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

حسنا فردوس کے مشن کی راہ میں اس کے خاکروب کے کام اور پیشے نے کوئی

رکاوٹ نہیں ڈالی۔ ملکہ حسن کی تاج پوشی کے بعد بات کرتے ہوئے فردوس کا

کہنا تھا کہ اسے ملنے والا لقب خاکروب کا کام کرنے والی تمام دیگر لڑکیوں کے

لیے باعث اعزاز ہے۔

ملکہ حسن

Leave a Reply