130

مولانا فضل الرحمان نے لسی پینے کے سوا اور کچھ نہیں کیا، مراد سعید

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے فضل الرحمان نے لسی پینے کے علاوہ کوئی

کام نہیں کیا، اپوزیشن کرپشن کیسز بند کرنے کیلئے این آر او چاہتی ہے۔ وفاقی

وزیر کا گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ

احسن اقبال کے بھائی کو شہباز شریف نے ٹھیکے دیئے، اس کا کوئی جواب نہیں،

آج پاکستان کو عزت مل رہی ہے، عالم اسلام کو سچا اور بہادر لیڈر مل گیا، جو

اقوام متحدہ میں کشمیریوں کیلئے آخری دم تک لڑنے کا کہتا ہے، ہمیں عمران خان

کی طاقت بن کر انہیں سپورٹ کرنا ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج ملکی معیشت

استحکام کی طرف جا رہی ہے، اداروں میں بہتری آ رہی ہے۔ پاکستان سے کرپشن

کا بازار ختم ہو رہا ہے، لیکن یہی وہ مفاد عامہ کے کام اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں

بھا رہے اسی لئے وہ حکومت کےخلاف آئے روز شوشے چھوڑ کر عوام کو

گمراہ کرنے کی سازشوں میں لگی ہے لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہ

آئے گا- وفاقی وزیر مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی زندگیوں

میں آسانیاں پیدا کرنے اور ملک سے ہر حال میں ” سٹیٹس کو” کو ختم کرنے کا

عزم کر رکھا ہے اس حوالے سے وطن عزیز کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ

موجودہ ملک و قوم دوست حکومت کا ساتھ دے تاکہ یہ منازل جلد ازجلد حاصل

کی جا سکیں- انکا کہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی طور مایوس

نہیں کرئے گی –

Leave a Reply