Madina Munwara, Sharine Of Prophet Muhammad SAWW beautiful View. 93

مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ، چین میں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ

ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 205 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1701 لقمہ اجل بن گئے۔امریکا

دنیا میں کورونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی تاریخ کے سب سے

بڑے امدادی بل پر دستخط کر دیئے۔ ریاست مشی گن میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف ان

مریضوں کو چیک کیا جائے جن کے بچنے کی امید ہو۔۔ سپین میں کورونا سے 5 ہزار 138 افراد

ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے 1995 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ عالمی وبا نے

برطانیہ میں 759 افراد کو موت کی نیند سلا دیا28 مارچ کی دوپہر ڈھائی بجے تک ویب سائٹ پر

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اٹلی، اسپین اور چین میں تاحال سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی

گئیں۔مجموعی ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں 9 ہزار 134، اسپین میں 5 ہزار 177ریکارڈ کی گئیں ایران

میں 2ہزار 378، فرانس میں ایک ہزار 995، برطانیہ میں 759، نیدرلینڈ میں 546، امریکا

(نیویارک) میں 450، جرمنی میں 351 اور بیلجم میں 289 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔دوسری جانب

چین میں مقامی سطح پرکورونا وائرس کا کوئی نیا کیس منظر عام پر نہیں آیا لیکن غیرملکی یا غیر

مقامی افراد میں کورونا وائرس کے طبی ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے

کیسز کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کر گئی جن میں امریکہ سب سے زیادہ مریضوں کے ساتھ

سرفہرست ہے ،چین میں کروناوائرس کیسز میں مقامی سطح پر اضافہ صفر ہو گیا،برونائی میں

کروناوائرس سے پہلی ہلاکت، نیوزی لینڈ ائیرلائن کے عملہ کے 8 افراد میں کروناوائرس کی

تصدیق ہوئی ہے ،بھارت میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 اور873مریضوں کی تصدیق

ہوئی ہے ،کرونا وائرس کے باعث شانگریلا مذاکرات منسوخ ہو گئے۔کرونا وائرس کی وجہ سے

درپیش مسائل کے باعث مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے ۴۲ گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے کہاکہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ

منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا رہے ہیں۔مدینہ منورہ کی انتظامیہ نے کہا کہ کرفیو کا آغاز

ہفتہ کی صبح 6 سے ہوگیا ہے اور لوگوں کوگھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اٹلی میں

صرف ایک روز میں 919افراد موت کی نیند سوگئے۔

Leave a Reply