Madina Munwara, Sharine Of Prophet Muhammad SAWW beautiful View. 56

مدینہ منورہ میں تارکین وطن اور غریبوں کی ہوئیں مشکلات دور

مدینہ منورہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) مدینہ منورہ تارکین وطن

مدینہ منورہ گورنری نے علاقائی گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل

سعودی کی ہدایت پر گورنری میں غیرملکی لیبر کے رہائشی مسائل اور مشکلات

دور کردیں۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : انسداد کرونا وباء مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ
——————————————————————————-

مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ ایام میں مدینہ گورنری میں رہائشی علاقوں میں بڑی

تعداد میں غیرملکی لیبر کی موجودگی کی وجہ سے مقامی آبادی اور لیبر کو

مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ کرونا وباء کی وجہ سے پیدا ہونیوالے بحران کے

باعث غیرملکی لیبر کی مشکلات دور کر دی گئی ہیں۔

گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی ہدایات پر انتظامیہ کا فوری عملدرآمد

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ

وہ جلد غیرملکی لیبر کی رہائشی مشکلات حل کریں۔ اس حوالے سے مدینہ

گورنری نے فوری اقدامات کرتے ہوئے لیبر کے رہائشی مسائل کے حل کیلئے

ایک کمیٹی تشکیل دی، جس نے بر ق رفتاری سے کام کرتے ہوئے غیرملکی لیبر

کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات ٹھائے۔

غیر ملکی ملازمین کی رہائشی و طبی مشکلات ختم

حکام کی جانب سے آبادی کے اندر رہائش پذیر غیرملکی ملازمین کی رہائشی

ضروریات کیساتھ ساتھ انہیں ہرممکن طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔ مدینہ

گورنری نے محکمہ صحت کے حکام کیساتھ مل کر غیرملکی ملازمین کے طبی

معائنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

لیبر کی تعداد میں اضافے کے بعد پیدا صورتحال پرقابو پا لیا گیا

لیبر کی تعداد میں اضافے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پرقابو پانے سمیت

رہائشی مقامات میں لیبر کی تعداد کم کرنے کیلئے متبادل رہائشی فلیٹ مہیا کیے

گئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے مختلف سرکاری اداروں کے 70 ذمہ

داران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی-

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

کمیٹی نے مدینہ گورنری میں لیبر کیلئے مختص 800 رہائشی مراکز میں موجود

50 ہزار غیرملکی ملازمین کی مشکلات میں ان کی مدد کی۔ 3000 ملازمین کو

ہنگامی قیام کیلئے ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ لیبر کو 40 ہزار خوراک کے پیکٹ

فراہم کیے گئے، جبکہ ماہ صیام کے دوران غیرملکی لیبر کو 4 لاکھ 88 ہزار

کھانے تقسیم کیے جائیں گے۔

مدینہ منورہ تارکین وطن

اپنا تبصرہ بھیجیں