223

مدیحہ شاہ شدید سردی کے باوجود فلم رنگ عشقے دا کی شوٹنگ میں مصروف

Spread the love

لاہور( شوبز رپورٹر )اداکارہ مدیحہ شاہ شدید سردی کے باوجود رائٹر و ڈائریکٹر

پرویز کلیم کی فلم رنگ عشقے دا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اپنے ایک بیان

میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ فنکار کیلئے سردی گرمی ،بارش ، طوفان کوئی اہمیت

نہیں رکھتے بلکہ اسے کمٹمنٹ سے غرض ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی

میں لوگ اپنے کمروں میں ہیٹر اور شدید گرمی میں ائیر کنڈیشنڈ چلا کر بیٹھے

ہوتے ہیں لیکن فنکار موسم کی پرواہ کئے بغیر اپنی کمٹمنٹ پوری کر رہا ہوتا ہے

۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں نئے ہیرو علی عباس کے ساتھ کام کر رہی ہوں جبکہ

کاسٹ میں شامل دیگر فنکار بھی بہترین کام کر رہے ہیں ۔ فلم کے ڈی او پی عاکف

ملک جبکہ رائٹر و ڈائریکٹر پرویز کلیم ہیں ۔

Leave a Reply