مداخلت بند ورنہ خداحافظ

Spread the love

مسلم لیگ ق کی قیادت نے وزارتوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ،اس حوالے سے ق لیگ کی قیادت نے وزیر اعلی پر واضح کر دیا ہے کہ انکی وزارتوں میں مداخلت بند نہ کی گئی اور ان کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ق لیگ کے وزاراءوزارتوں سے الگ ہو جا ئیں گے تاہم حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی حکومت گرنے دیں گے ،اس حوالے سے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ قائداعظم ( پی ایم ایل ق) کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں تحفظات پر بات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات میں وزراتوں اور اختیارات سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحفظات دور نہ ہونے پر ق لیگ وزارتوں سے الگ ہونے کےلئے تیار ہے، تاہم وزارتیں چھوڑنے کے باوجود (ق) لیگ حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی۔ یاد رہے اپنی وزارت میں مداخلت پر ق لیگ کے وزیر عمار یاسر پہلے ہی استعفیٰ قیادت کو بھجوا چکے ہیں۔اس حوالے سے ذ ر ائع کا کہنا ہے (ق) لیگ تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں وزارتوں سے الگ ہو جائے گی تاہم حکومت کا ساتھ جاری رکھے گی ۔

Leave a Reply