بارش سے لیسکو کا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،ژالہ باری، موسم نے تبدیلی کی دستک دیدی

Spread the love

مختلف شہروں میں بارش

لاہور،سیالکوٹ، گجرات (جے ٹی این آن لائن نیوز) سیالکوٹ، گجرات اور کھاریاں میں بادل کھل کر

برسے،ژالہ باری نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی۔ لاہور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم

سرد ہوگیا۔سیالکوٹ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ کھاریاں

میں بھی ژالہ باری اور بارش سے موسم تبدیل ہوگیا۔ گجرات میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب

برسے، طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، گلیوں میں برف کی سفید تہہ بچ گئی۔ہنزہ،

خنجراب اور استور میں برفباری سے ہر منظر سفید ہوگیا۔ برفباری نے سردی کی شدت بھی بڑھا دی۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ گجرات میں بھی

تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب برسے، طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، گلیوں میں برف

کی سفید تہہ بچ گئی۔ہنزہ، خنجراب اور استور میں برفباری سے ہر منظر سفید ہوگیا۔

مختلف شہروں میں بارش

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply