محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد کی غفلت اور شہری کی کمال حاضری دماغی 0

محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد کی غفلت اور شہری کی کمال حاضری دماغی

Spread the love

ایبٹ آباد( نمائندہ جتن، سردار یاسر احمد) محکمہ وائلڈ لائف

Journalist Sardar Yaser Ahmad

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد تھانہ ڈونگہ گلی کی حدود میں واقع

علاقہ زیارت معصوم میں ایک اور بھوک سے تنگ تیندوے نے آبادی کا رُخ کر

لیا، جس نے چھانگہ گلی جانے والے موٹر سائیکل سوار شہری پر حملہ کر دیا

تاہم شہری نے حاضری دماغی سے کام لیتے ہوئے انتہائی مہارت سے تیندوے کا

حملہ ناکام بنانے سمیت اسے دوبارہ جنگل کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا،

اور خود وہاں سے بحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق اس واقع کی منظر کشی موٹر سائیکل سوار شہری کے عقب

آنیوالی کار کے ڈرائیور نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کی اور بعد ازاں جتن کے

بیوروچیف عمران رشید خان اور رپورٹر سردار یاسر احمد کو بھجوا دی- کار

سوار کی بنائی جانیوالی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل

سوار شہری زیارت معصوم سے چھانگہ گلی جا رہا ہوتا ہے کہ راستے میں اس

کا سامنا سڑک پر بیٹھے تیندوے سے ہو جاتا ہے، جس پر وہ موٹر سائیکل کو

روک کر اس سے اُتر جاتا ہے، اور خود کو تیندوے کے حملے سے بچانے کے

لئے اپنے اُوسان قابو میں رکھتا ہے، جونہی تیندوا اس پر حملہ آور ہوتا ہے تو

شہری موٹر سائیکل کو ڈھال بنا لیتا ہے، تیندوا جیسے ہے شہری کے نزدیک آتا

ہے تو وہ اپنی موٹر سائیکل اس پر گرا دیتا ہے- تیندوا شہری کے اس اچانک فعل

سے ڈر جاتا ہے اورجنگل کی طرف بھاگ جاتا ہے-

مقامی پولیس نے مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کے حکام

کو آگاہ کر دیا ہے، ذارئع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کے باعث اکثر

جنگلی تیندووں کے آبادی کا رخ کر نے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، کیوں

کہ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے جنگل میں تیندوے تو چھوڑ رکھے ہیں، لیکن

ان کی دیکھ بھال کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا جاتا جس وجہ سے بھوک

سے تنگ آ کر جنگلی جانور قریبی آبادی کا رُخ کر کے وہاں کے رہائشیوں کو

نشانہ بناتے ہیں، جواب میں علاقہ مکین آبادی میں گھس آنیوالے جانوروں کو

مار دیتے ہیں، کچھ ماہ قبل ایک شیر آبادی میں گھس آیا جس نے ایک مویشی کو

حملہ کر کے اپنا نوالہ بنایا جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا-

=-،-= خوانخوار جنگلی حیات سے تحفظ کا مطالبہ

اہل علاقہ نے ایک مرتبہ پھر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو قریبی

جنگل میں رہنے والے خطرناک جانوروں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جنگلی

جانوروں کے کھانے پینے کا خاطر خواہ بندوبست کیا جائے- مین شاہراہ کے

کناروں پر آہنی باڑ لگائی جائے تاکہ کوئی جنگلی جانور آبادی کی جانب رُخ بھی

کرے تو باڑ کی وجہ سے وہ آبادی میں گھس نہ سکے-

محکمہ وائلڈ لائف ، محکمہ وائلڈ لائف ، محکمہ وائلڈ لائف ، محکمہ وائلڈ لائف

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply