محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی ،برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Spread the love

صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے دھند کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،محکمہ موسمیات نے لاہور اور نواحی علاقوں میں مزید بارش کی نوید سنا نے سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔اس کے ساتھ شیخوپورہ ،مریدکے، اوکاڑہ اور بہاولنگر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش اور بوندباندی کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں بھی گذشتہ روز بادل چھائے رہے اور مختلف علاقوں میں بارش بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔گزشتہ روز جوبیس گھنٹون کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید سرد رہا ۔ جبکہ لاہور اور اسکے مضافات سمیت کوہاٹ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ پارہ چنار میں چار، بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز اسکردو،کالام میں پارہ نو، گوپس، استور ، بگروٹ میں آ ٹھ ۔مری میں دو تک گر گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، بنوں ، ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply