محکمہ داخلہ پنجاب کا ’’کاپی والے‘‘ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

محکمہ داخلہ پنجاب نے ’’کاپی والے‘‘ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا،نادرا سے کمپیوٹرائزڈ لائسنس حاصل کر نے کی آخری تاریخ 31دسمبر مقرر کردی۔یہ فیصلہ منعقدہ اجلاس میں ہوا۔جس میں بتایا گیا کہ نادرا کی مدد سے اب تک 9 لاکھ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ دو لاکھ ’’کاپی والے‘‘ اسلحہ لائسنس تاحال موجود ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو حکومتی فیصلہ سے آگاہ کریں۔محکمہ داخلہ نے آخری وارننگ جاری کی ہے کہ 31 دسمبر کے بعد کاپی والے اسلحہ لائسنس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply