جونیئر و سینئر کلرکس کیلئے بڑی خوشخبری

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے جونیئر و سینئر کلرکس کیلئے بڑی خوشخبری

Spread the love

پشاور( بیورو چیف، عمران رشید خان) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

Journalist Imran Rasheed

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے جونیئر کلرکس و سینئر کلرکس

کو ترقی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے کلرکوں سے اپنی اپنی اے

سی آر رپورٹس طلب کر لی ہیں- حقدار ملازمین کو جلد ترقی دی جائے گی، اور

ان کے جائز مسائل بھی حل کیے جائیں گے، ملازمین کے جائزحقوق کے لیے

کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے- ان خیالات کا اظہار آل

پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم کے صوبائی صدر فرمان اللہ جان نے

ایپکا ہاﺅس محکمہ تعلیم میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

اجلاس میں چیئرمین اسلم خان اور مرکزی رہنما منیر خان مہمند کے علاوہ ایپکا

محکمہ تعلیم کے سینئر نائب صدر حاجی اکبر، ملک شاہد اللہ، نواز، اسد، بختیار،

امین، محمد اقبال، فدا، مصور اور دیگر نے بھی شرکت کی-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے صوبائی صدر فرمان اللہ جان

نے کہا کہ محکمہ تعلیم ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،

اور ایک تعلیم یافتہ و باشعور معاشرے میں محکمہ تعلیم کا کردار سب سے اہم

ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سمیت دیگر

افسران نے ملازمین کے جائز حقوق کے لیے، ان کی ترقیوں میں اہم کردار ادا

کیا ہے، جو کہ قابل تحسین ہے- انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام محکمہ

تعلیم کے جونیئر و سینئر کلرکس اپنی اے سی آر رپورٹس جلد از جلد

ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کریں، تاکہ ان کی ترقیوں کا مرحلہ جلد مکمل ہو سکے-

انہوں نے کہا کہ ملازمین بھی اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں، انہوں

نے کہا کہ ملازمین نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں

پہنچائیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply