محکمہ ایکسائز نارکوٹکس فورس ایبٹ آباد اور منشیات سمگلرز

محکمہ ایکسائز نارکوٹکس فورس ایبٹ آباد اور منشیات سمگلرز

Spread the love

ابیٹ آباد ( رپورٹ و عکاسی:– جتن رپورٹر سردار یاسر احمد) محکمہ ایکسائز نارکوٹکس فورس
Journalist Sardar Yaser Ahmad

محکمہ ایکسائز انٹی نارکوٹکس فورس ہزارہ ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کرده

ششماہی کارکردگی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر عبد الحمید خان کی سربراہی میں

سب انسپکٹر نسیم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 6 ماہ کے دوران ضلع ایبٹ آباد کے

مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین اور مرد سمگلرز سمیت

پولیس اہلکاروں اور منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر کے ان کے قبضے

سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس، چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات برآمد کر کے

ملزموں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا-

یہ بھی پڑھیں: جینٹری تعاون نہیں بحث کرتی ہے، ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان
Excise and Anty Nor

اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں پکڑی جانیوالی منشیات اور اس کے

اعداد و شمار کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ آئس سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کے

دوران مجموعی طور پر 2 کلو 242 گرام آئس، چرس فروشوں اور سمگلرز کے

خلاف کارروائیوں کے دوران 67 کلو 82 گرام چرس، جبکہ 3 کلو 90 گرام

ہیروئن اور 80 لیٹر شراب برآمد کی گئی اور ملزمون کے خلاف مقدمات درج کر

لئے گئے-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Abbotabad police

تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد نے چھاپوں اور مختلف ناکہ بندیوں کے دوران 2 سمگلر اور

منشیات فروش سگی بہنوں کو بھی حراست میں لیا جن میں سے ایک خاتوں نائلہ

عرف نیلی کو اس کی رہائش گاہ واقع جنگی لمبا میرہ میں چھاپہ مارکر گھر سے

ڈیڑھ کلو چرس اور آئس سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ اس کی دوسری بہن مبینہ

سمگلر کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران پکڑ کر اس سے آئس برآمد کی-

police 2
police-3

محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس نے وردی میں چھپے منشیات فروش

کانسٹیبلز یاسر خواجہ سکنہ نواں شہر اور معیز کو بھی گرفتار کیا جن کے قبضے

سے مجموعی طور پر نصف کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی، رپورٹ کے مطابق

انسداد منشیات میں تھانہ ایکسائز ابیٹ آباد نے سو سے زائد افراد کو گرفتار کر کے

قانون کے کٹہرے میں پیش کیا۔

محکمہ ایکسائز نارکوٹکس فورس

Leave a Reply