khabar i Hai jtnonline

محکمہ ایکسائز اور پولیس میں اختیارات پر تُو تَکار، ڈرگ سمگلرز کی چاندی

Spread the love

ابیٹ آباد ( خصوصی رپورٹ:– جتن رپورٹر سردار یاسر احمد) محکمہ ایکسائز اور پولیس

Journalist Sardar Yaser Ahmad

انسداد منشیات سمگلنگ کیلئے گشت پر مامور ایکسائز ڈیوٹی آفیسرز اور پولیس

کے مابین اختیارات کی جنگ کے باعث تو تکار کا سلسلہ روز کا معمول بنتا جارہا

ہے جس کے باعث ایک طرف وقت ضائع ہوتا ہے تو دوسری جانب اس کا فائدہ

سمگلرز اٹھا لیتے ہیں-

یہ ضرور پڑھیں: جینٹری تعاون نہیں بحث کرتی ہے، ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان

محکمہ ایکسائز اور پولیس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معاشرہ کو منشیات

سے پاک کرنے کے راستے میں دونوں اداروں کے ڈیوٹی افسران و اہلکار رکاوٹ

بنتے ہیں، محکمہ ایکسائز کے ذرائع کہتے ہیں کی گشتی موبائل مختلف مقامات پر

ناکہ لگا کر سمگلرز گرفتار کر لیتے ہیں، لیکن پولیس کو شکار کئے بغیر ڈیوٹی

ختم ہونے پر خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے، اسی وجہ سے مختلف حدود کی مقامی پولیس

ایکسائز اہلکاروں کو کبھی تو انٹر چینج کے قریب اور کبھی کسی دوسرے مقام پر

ٹکنے نہیں دیتی، اور یہی وجہ دونوں میں توتکار اور سمگلرز کو چپکے سے نکل

جانے کا موقع بنتی ہے- دوسری طرف محکمہ پولیس کے ذرائع نے بھی محکمہ

ایکسائز کے ڈیوٹی افسران و اہلکاروں سے متعلق یہی موقف اختیار کرتے ہوئے

کہا ہے کہ انسداد منشیات سمگلنگ میں وہ بڑی رکاوٹ ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

اس ضمن میں جب نمائندہ جتن نے دونوں محکموں کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا

اور استفسار کیا تو انہوں نے کہا جیسے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں برابر نہیں اسی

طرح اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، ایسی شکایات موصول ہونے پر

دونوں ادارے نہ صرف وردی کی آڑ میں ذاتی مفادات کو مقدم رکھنے، وطن

عزیز کا تشخص اور ساکھ خراب کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کیخلاف جہاں

محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہیں، وہیں اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے

دونوں محکموں کے آفیسرز اور ماتحت عملے کی ذہن سازی اور تربیت کیلئے

ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ ملک و قوم کے دشمنوں، معاشرے کے

ناسُور عناصر کی بیخ کُنی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحد ہو کر کام کر

سکیں، ہم آہنگی اور مربوط روابط سے نئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے والے

ڈرگ سمگلرز کا قلع قمع کیا جا سکے-

محکمہ ایکسائز اور پولیس ، محکمہ ایکسائز اور پولیس ، محکمہ ایکسائز اور پولیس

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

……

Leave a Reply