پشاور ریوائیل پلان پر عملدرآمد، وزیراعلیٰ محمود خان کا اظہارِعدم اطمینان

پشاور ریوائیل پلان پر عملدرآمد، وزیراعلیٰ محمود خان کا اظہارِعدم اطمینان

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) محمود خان عدم اطمینان

Journalist Imran Rasheed

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ریوائیل پلان کے تحت منصوبوں

پر عملدرآمد کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں

اور اداروں کو خبر دار کیا ہے کہ ان منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت اور اُن کی

بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس سلسلے میں کوتاہی و سست روی

کے ذمہ دارمحکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی عمل میں

لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے

کیلئے کمشنر پشاور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی

کہ کمشنر پشاور خود ان تمام کاموں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر کے ہر پندرہ

دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔

= پڑھیں= حکومت کا 2 نئی ہاﺅسنگ سکیموں کے اجراء کا فیصلہ

وزیراعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ پشاور ریوائیول پلان کے تحت منصوبوں

پر عمل درآمد کیلئے تمام ادارے اپنے اپنے حصے کے کاموں کی بروقت تکمیل

کیلئے ٹھوس پیشرفت دکھائیں، صرف کاغذی کارروائی سے کام نہیں چلے گا،

ہمارے پاس وقت کم اور کام زیادہ ہے، عوامی توقعات پر پورا اُترنے کیلئے

سرکاری محکموں کو سنجیدگی و غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور کام

کرنے کے روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ

سرکاری منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ میں سب کچھ ٹھیک ہوتا

ہے لیکن گراﺅنڈ پر صورتحال مختلف ہوتی ہے ایسا کسی صورت نہیں چلے گا۔

=-،-= پشاور ریوائیل پلان سے متعلق حکام کی تفصیلی بریفنگ

منگل کے روز پشاور ریوائیل پلان سے متعلق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر

صدارت اجلاس میں پشاور ریوائیل پلان کیلئے وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن ایم پی

اے آصف خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل

سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور

دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مذکورہ پلان کے تحت

صوبائی دارلحکومت میں مختلف کاموں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،

جبکہ اجلاس کے شرکاء کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پشاور ریوائیل پلان

کے تحت صوبائی دارلحکومت پشاور میں تجاوزات کے خاتمے، تزئین و آرائش،

شجرکاری و ٹریفک کی روانی سمیت سات مختلف شعبوں میں کام جاری ہے۔

=-،-= تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 203 کنال سرکاری اراضی واگزار

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اب تک 203 کنال سرکاری اراضی واگزار

کرائی گئی ہے،28 کلومیٹر لمبی دیواروں سے وال چاکنگ کی صفائی کی گئی

ہے۔ 700 دکانوں پر اسٹینڈرڈ کے مطابق بورڈ لگوائے گئے ہیں، 750 سے زائد

چھجوں اور تھڑوں کو ہٹایا گیا ہے جبکہ کھمبوں پر سے جھنڈے اور فلیکسز

ہٹائے گئے ہیں اور 800 سے زائد بجلی کے کھمبوں سے اُلجھی تاروں کو ہٹایا

گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کارخانو مارکیٹ میں 23 مختلف آپریشنز کئے گئے جن

میں 62 کنال زمین واگزار کرائی گئی، غیر قانونی طور پر بنائی گئی 550

دکانیں، 750 کیبنز اور 603 ریٹرھیوں کو ہٹایا گیا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اجلاس کو بتایا گیا کہ موٹروے ٹول پلازہ سے پیر زکوڑی فلائی اوور تک سنٹرل

میڈیا کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ پر کام جاری ہے جبکہ دکانوں کی فیس

لفٹنگ اور کچی آبادی کو ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ رنگ

روڈ پر نصب کھمبوں پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے پر کام جاری ہے جبکہ رواں

سال اب تک شجرکاری مہم کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں اب تک ڈیڑھ

لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سٹیز امپورومنٹ

پراجیکٹ کے تحت پشاور میں مختلف منصوبوں کا پی سی ون پی ڈی ڈبلیو پی

سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے سی ڈی ڈبلیو کو ارسال کیا گیا۔

محمود خان عدم اطمینان ، محمود خان عدم اطمینان ، محمود خان عدم اطمینان
محمود خان عدم اطمینان ، محمود خان عدم اطمینان ، محمود خان عدم اطمینان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply