0

محمد عامر کے سوا پہلے کوئی بالر جنوبی افریقہ میں نہیں کھیلا،یہاں کی وکٹیں مختلف ہے، اظہر محمود

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اظہر محمود اپنے بالرز کی ناتجربہ کاری کا رونا رونے لگے،کہتے ہیں کہ محمد عامر کے سوا پہلے کوئی قومی بالر جنوبی افریقہ میں نہیں کھیلا،یہاں کی وکٹیں اور ماحول یکسر مختلف ہے لہذا بیشتر پلیئرز کے سیکھنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی بالرز سینچورین اور کیپ ٹاون میں اچھی بالنگ نہیں کر سکے جبکہ جوہانسبرگ میں بھی وہ اس سے کہیں بہتر بالنگ کر سکتے تھے جو انہوں نے دکھائی لیکن چونکہ بیشتر بالرز ناتجربہ کار ہیں لہذا یہ ان کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع تھا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے سوا پہلے کوئی پاکستانی بالر جنوبی افریقہ نہیں آیا جہاں وکٹیں ہی نہیں ماحول بھی بالکل مختلف ہے اور اس لحاظ سے دیکھا جائے تو نوجوان پیسرز سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

Leave a Reply