سنسنی خیز مقابلے کیبعد

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے

Spread the love

محمد رضوان ٹاپ 10

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان

ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان ٹاپ 10

میں شامل ہوگئے۔ ڈیوڈ مالان بدستور نمبر ون، ایرون فنچ دوسرے، بابر اعظم

تیسرے، ڈیوڈ کونوے چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریسی وین ڈرڈوسین

چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں اور رواں

سال کے ٹاپ اسکورر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ 10 بولرز میں کوئی

پاکستانی شامل نہیں، تبریز شمسی سرفہرست، راشد خان دوسری، ایشٹن اگار

تیسری پوزیشن پر ہیں،ٹاپ تھری آل راو¿نڈرز میں محمد نبی، شکیب الحسن

اور گلین میکسویل شامل ہیں۔

بابر اعظم کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر فالوورز کی تعداد 20لاکھ ہوگئی

بابر اعظم کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاو¿نٹ پر

فالوورز کی تعداد 20لاکھ ہوگئی د±نیائے کرکٹ کے مقبول ترین بلے باز بابر

اعظم کو ا±ن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاو¿نٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ

صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد بابر اعظم بھی

سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس

سے قبل آل راو¿نڈر عماد وسیم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی

تھی۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے

بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز

ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں دو

ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا

جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے

تھے۔کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز بنانے والے تیسرے

پاکستانی کرکٹر ہیں ان سے پہلے محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2 ہزار ٹی

ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی

انٹرنیشنلزمیں 2ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔

محمد رضوان ٹاپ 10

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply