0

محمد حفیظ 16 ویں بار ڈیل اسٹین کا شکار بننے سے بال بال بچ گئے

Spread the love

محمد حفیظ 16 ویں بار ڈیل اسٹین کا شکار بننے سے بال بال بچ گئے۔تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 15مرتبہ پروٹیز پیسر کی وکٹ ثابت ہونے والے محمد حفیظ کو سنچورین میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آتے ہی روایتی دشمن کی 2گیندیں کھیلنا پڑیں تاہم وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔اپنے اگلے اوور میں ڈیل اسٹین نے آخری گیند پر محمد حفیظ کی اننگز 10پر تمام کردی ہوتی لیکن سلپ میں ہاشم آملا نے کیچ ڈراپ کردیا، بعدازاں پاکستانی بیٹسمین ففٹی مکمل کرکے کاگیسو ربادا کی وکٹ بنے۔

Leave a Reply