محمد حفیظ کوڈھاکہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ٗ ڈی پورٹ ہونے سے بچ گئے

Spread the love

بنگلہ دیش پریمیرلیگ کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد حفیظ کو ڈھاکا ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور وہ ڈی پورٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا جس میں محمد حفیظ سمیت متعدد کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایونٹ میں راج شاہی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ بغیر ویزا کے ڈھاکا پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کیلئے آن ارائیول ویزا کی پالیسی تھی تاہم بنگلہ دیش میں انتخابات کی وجہ سے کرکٹرز کو اس بار ویزا لینا لازمی تھا اور حفیظ اس نئی پالیسی سے لاعلم تھے۔محمدحفیظ کو گھنٹوں ائیرپورٹ پر روک کر رکھا گیا اور ایک موقع پر انہیں ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کرلی گئی تھی البتہ بی پی ایل حکام نے حفیظ کو وطن واپسی کی خفت سے بچا لیا۔بنگلہ دیشی حکومت کے اعلیٰ حکام کی خصوصی مداخلت پر پاکستانی آل راؤنڈر کو ویزا جاری کیا گیا اور انہیں بنگلہ دیش میں داخلے کی اجازت ملی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آل راؤنڈر عامر یامین کومیلا وکٹورینز، محمد حفیظ اور محمد سمیع راج شاہی کنگز، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کومیلا وکٹورینز جبکہ محمد عرفان، محمد نواز اور سہیل تنویر سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

Leave a Reply