دنیا معاشی مشکلات ختم کرنے کیلئے افغان اثاثے بحال کرے، محمد حسن اخوند
Spread the love

کابل (جے ٹی این انٹرنیشنل نیوز) محمد حسن اخوند

افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کسی بھی

ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، عالمی برادری کیساتھ

اچھے اور معاشی تعلقات قائم کرنا چا ہتے ہیں، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر

افغانستان کی امداد جاری رکھے، اگر افغان مرکزی بینک کے اثاثے بحال کر دیئے

جائیں تو ہماری معاشی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز پہلی بار ملک کے

عوام سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے طالبان

امریکہ لڑائی، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت عالمی برادری سے تعلقات

پر بات چیت کی۔

=پڑھیں= بہترتعلقات کیلئے گیند اب امریکہ کی کورٹ میں ہے، افغان طالبان

ملا محمد حسن اخوند نے مزید کہا کہ طالبان نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں،

امارات اسلامی عالمی برادری کیساتھ اچھے اور معاشی تعلقات کی خواہاں ہے، لہذا

عالمی برادری انسانی بنیادوں پر افغانستان کی امداد جاری رکھے جب کہ افغانستان

کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ملا محمد اخوند

نے ملکی معاشی صورتحال پر کہا کہ افغانستان میں اسلامی امارات کی حکومت

سے پہلے بھی معاشی مسائل تھے، تاہم اگر افغان مرکزی بینک کے اثاثے بحال کر

دیے جائیں، تو ہماری معاشی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔

=-= دنیا بھر سے مزید اہم خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

افغان وزیراعظم نے کہا کہ امارات اسلامی نے خواتین کو ان کے حقوق دیے ہیں،

اور ہم لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق معاملات مزید بہتر کر رہے ہیں، اس کے علاوہ

رپورٹس ملی ہیں کہ کچھ لوگ گھروں میں گھس کر امن و امان کی صورت حال

خراب کر رہے ہیں، ایسے افراد کا امارات اسلامی سے کوئی تعلق نہیں، متعلقہ

حکام ان واقعات کا فوری نوٹس لیں اور ان کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں

لائیں۔

محمد حسن اخوند

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: