محمد انور اقبال انتقال

پی ٹی وی کے معروف سینئر فنکار محمد انور اقبال انتقال کر گئے

Spread the love

محمد انور اقبال انتقال

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان فلم اورٹی وی انڈسٹری کے سینئر فنکار محمد انوراقبال بلوچ

انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر فنکار محمد انور اقبال بلوچ گزشتہ

چند روز دل کے عارضے میں مبتلا تھے، کچھ عرصے قبل انہیں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی اور میوہ شاہ قبرستان سپرد خاک

کر دیا گیا۔نماز جنازہ اور تدفین میں مرحوم کے دوست ، احباب، شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد

،مداحوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعدادشریک ہوئی ۔یاد رہے ایک ماہ قبل مرحوم فنکار ا نو ر اقبال کی

اہلیہ کورونا سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ انہوں نے 4 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ڈرامہ سیریل ’شمع‘ میں

اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلند یوں پر پہنچنے والے انور اقبا ل بلوچ نے بیشمار اردو اور

سندھی ڈراموں میں کام کیا۔جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہو ں نے

1976 میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ بلو چی زبا ن کی پہلی فلم ’حمل و ماہ گنج‘ بنانے

کا کریڈٹ بھی انہی کے نام ہے، اس فلم کو پروڈیوس بھی انور اقبال نے کیا تھا جبکہ اس میں بطور

ہیرو بھی خود ہی آئے تھے۔فلم کی کہانی نامور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی نے لکھی تھی جبکہ فلم کی

دیگر کاسٹ میں انیتا گل، نادر شاہ عادل، اے آر بلوچ ، نور محمد لاشاری شامل تھے۔اداکاری کی دنیا

میں نام کمانے والے انور اقبال اداکاری کے علاوہ ایک استاد بھی رہے ، وہ اپنی حیات میں ایک نجی

سکول میں بچوں کو تعلیم دیتے رہے،حق مغفرت فرمائے۔

محمد انور اقبال انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply