محسن پاکستان زیرعلاج ہیں، سوشل میڈیا پر وفات کی خبریں دشمن کی افواہ

محسن پاکستان زیرعلاج ہیں، سوشل میڈیا پر وفات کی خبریں دشمن کی افواہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این خصوصی رپورٹ) محسن پاکستان زیرعلاج

سوشل میڈیا پر قومی ہیرو محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کے

بارے میں افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کی ٹویٹر پر جماعت اسلامی کے

مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف تردید بھی کر چکے ہیں-

=-،-= ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی خیر خبر رکھنے والے افراد نے باقاعدہ ویڈیو

پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں نہ صرف ان کی وفات کی خبروں کی تردید کی

گئی ہے بلکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کی حالت

اب پہلے سے بہتر ہے، محسن پاکستان کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے، اللہ

تعالی ان کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطاء فرمائے آمین-

=-،-= سوشل میڈیا صارفین افواہوں پر کان دھریں نہ میسجز فارورڈ کریں

تمام ہم وطنوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر کان دھریں اور نہ ہی

ایسے میسجز کو آگے فارورڈ کریں- محب وطن حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا

صارفین سے مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان دشمن قوتوں کے ایسے

پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور انہیں منہ توڑ جواب دیں، کیونکہ موت

برحق ہے اور اگر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہوا بھی تو ان کے اہل خانہ اور

حکومت وقت کی جانب سے پوری قوم کو باضابطہ مطلع کیا جائے گا-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ارض پاک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چند روز سے بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج

ہیں، اور انہوں نے قوم سے دعائے صحت کی اپیل بھی کر رکھی ہے-

محسن پاکستان زیرعلاج ، محسن پاکستان زیرعلاج ، محسن پاکستان زیرعلاج

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply