محرم الحرام مذہبی تنائو

محرم الحرام میں مذہبی تنائوکابڑھ جاناافسوسناک امر،اسلامی نظریاتی کونسل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) محرم الحرام مذہبی تنائو

اسلامی نظریاتی کونسل نے محرم الحرام کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے

ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام اصولی طور پر حرم کا مہینہ ہے،مگر افسوس کہ

اس میں مذہبی تنائوبڑھ جاتا ہے ، ایف اے ٹی ایف جیسے مسائل ہمارے لئے بڑا

چیلنج ہیں،محرم کے دوران علما ء و ذاکر ین کو بتانے کی ضرورت ہے کہ قانون

پر ہر صورت عمل ہوگا ۔ بدھ کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز

نے کونسل کی طر ف سے محرم الحرام کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے

جس میں کہاگیاکہ محرم الحرام کا مہینہ اصولی طورپر حرم کا ماہ ہے اس ماہ میں

سعودی عرب،سمگلنگ کا الزام،پاکستانی کا سر قلم

تو دشمنیاں بھی ختم ہوجانی چاہئے تاہم افسوس کہ اس میں مذہبی تنائو بڑھ جاتا ہے

،ڈاکٹرقبلہ ایازنے اعلامیہ میں کہا کہ علماء کرام لوگوں کو امن کا سبق د ے رہے

ہوتے ہیں مگر محرم میں انتظامیہ علما ء کی منتیں کررہی ہوتی ہے ،انہوںنے کہاکہ

سی پیک جہاں جہاں سے گزرتا ہے وہاں وہاں فرقہ وارانہ لسانی علاقائی تنازعات

پیدا کرنے کی عالمی سازش ہورہی ہے ،محرم کے دوران علما و ذاکر ین کو بتانے

کی ضرورت ہے کہ قانون پر ہر صورت عمل ہوگا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے

سازش پھیلانے والے خوبصورت نعروں سے آگے بڑھتے ہیں ۔امن اور خیر کی

قوتیں اکٹھی ہوں تو شر کی قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔

محرم الحرام مذہبی تنائو

ہمارا ٹوئٹر کا صفحہ دیکھیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply