Muharram Chand

محرم الحرام، دختر رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو پرسہ دینے کا سلسلہ جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد، تہران، بغداد، د مشق (جے ٹی این آن لائن نیوز) محرم الحرام مجالس عزا

اسلامی جمہوریہ پاکستان، ایران، عراق اور شام سمیت دنیا بھر کے ممالک میں

محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور مجالس و جلوس عزاء

شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں مذہبی تناؤ کا بڑھ جانا افسوسناک امر ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
————————————————————————

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد و امام

بارگاہوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے، سڑکوں، گلی کوچوں اور عمارتوں کی

چھتوں پر علم لہرا دیئے گئے ہیں، ہر طرف مجالس اور جلوس عزا کا سلسلہ

جاری ہے، فضا عزادار و سوگوار ہے، پوری فضا لبیک یا حسین یا لبیک اباالفضل

علیہ السلام کے نعروں سے گونج رہی ہے-

مشہد مقدس میں امام علی رضا کے حرم پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش
———————————————————————————

دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام میں بھی یہی سماں ہے،

مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم

اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبد یل کر کے سیاہ پچم لہرا دیا گیا جبکہ ضریح

اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔

شام میں بھی تمام مزارات مقدسہ پر بھی محرم غم کی داستاں لیکر پہنچ گیا

شام میں بھی تمام مزارات مقدسہ پر محرم الحرام کربلا کے مظلوموں اور سید

الشہداء کی غم کی داستاں لیکر پہنچ چکا ہے، امسال کورونا وباء کے باعث

حسینی عزادارطبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مختلف انداز میں عزادا ری

کررہے ہیں ۔

پاکستان میں دوران محرم الحرام عزاداروں کیلئے کورونا ایس او پیز جاری
———————————————————————

اس ضمن میں پاکستان میں حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے ہیں ، جن کے تحت ذاکرین عظام کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہیں اور منفی آنیوالے علماء اور ذاکراین کرام ہی مجالس عزاء پڑھ سکیں گے، عزاداران امام عالی مقام کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہوگا ، نذر و نیاز اس مرتبہ ڈبوں میں بند کرکے ہی تقسیم کی جا سکے گی- سبیلوں اور نذر و نیاز والے برتنوں اور دیگر استعمال کی چیزوں کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ دھونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

محرم الحرام مجالس عزا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply