Muharram ul Haram

محرم الحرام، حکومت اور شیعہ علماء میں انسداد کرونا ایس او پیز پر اتفاق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز ) محرم الحرام حکومت علماء

حکومت اور شیعہ علماء کرام کے درمیان کرونا کے حوالے سے محرم الحرام

کے دوران عزاداری اور مجالس عزا کیلئے ضابطہ کار ( ایس او پیز ) پر اتفاق

ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلام یاحسین علیہ السلام ، لبیک یاحسین علیہ السلام
———————————————————————

اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ممتاز شیعہ

علماء کرام کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی

امور پیر نور الحق قادری سمیت علامہ عارف واحدی اور راجہ ناصرعباس

سمیت دیگر علما شریک ہوئے۔

مجلس میں بیٹھنے کیلئے نشان لگائے جائینگے، ہاتھ سینی ٹائز، ماسک پہننا لازمی

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے دوران

عزاداری اور مجالس عزا کے لیے ضابطہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے تحت

مجالس میں فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، اور امام بارگاہ میں لوگوں کے

بیٹھنے کیلئے نشان لگائے جائیں گے، جبکہ ماسک کے بغیر کسی کو مجلس میں

داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امام بارگاہ سے باہر جراثیم سے پاک چٹائیاں

بچھائی جا سکیں گی۔

طویل مجالس عزا کے انعقاد سے اجتناب، بروقت آغاز اور اختتام

اجلاس میں طے پایا کہ طویل مجالس عزا کے انعقاد سے اجتناب کیا جائےگا اور مجالس عزا کو مقررہ وقت پر ہی شروع اور ختم کیا جائے گا جبکہ تبرک اور نیاز کے دستر خوان کے بجائے پارسل کا اہتمام ہوگا۔ محرم میں صرف لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس کو احتیاطی تدابیر کیساتھ نکالنے کی اجازت ہوگی-

عمر رسیدہ، بیمار افراد کی مجالس و جلوس عزا میں شرکت پر پابندی
———————————————————————

جلوس میں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور ماسک لگانا ضروری ہوگا اور جلوس عزا میں افراد کے مابین مناسب فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ عمر رسیدہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امید ہے علماء کرام انسداد کرونا کیلئے مکمل تعاون کرینگے، صدر مملکت
———————————————————————

اس موقع پر صدر مملکت نے علماء کرام کی طرف سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں تمام مکاتب فکر کے علما نے کرونا کی روک تھام کیلئے مکمل تعاون کیا، امید ہے اس بار بھی علماء کرام مثالی تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

محرم الحرام حکومت علماء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply