محرم الحرام، پشاور کی امام بارگاہوں، مساجد کا سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

محرم الحرام، پشاور کی امام بارگاہوں، مساجد کا سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(بیوروچیف عمران رشید خان) محرم الحرام، پشاور

Journalist Imran Rasheed

ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کی

خاطر تمام امام بارگاہوں اور حساس مساجد کی از سر نو سکیورٹی الرٹ کرانے کا

فیصلہ کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کی خاطر مختلف

اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کیا جائے، محرم کے جلوس عزا، مجالس

کے روٹس اور دیگر تقریبات کی خاطر بی ڈی یو اور سنیفر ڈا گز کے ذریعے

سویپنگ کیساتھ ساتھ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں۔ محرم

الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری اور تمام مسالک

سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور رہنماوں سے رابطہ قائم کیا جائے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

SSP Peshawar Yasir Afridi,محرم الحرام، پشاور

ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے ملک سعد شہید پولیس

لائن پشاور میں اپنی سربراہی میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے

خصوصی اجلاس میں کیا، یاسر آفریدی نے ہوٹلوں اور سرائے میں قیام پذیر افراد

کی کڑی نگرانی سمیت محرم الحرام کے دوران اسلحہ ساز فیکٹریوں اور دکانوں

کی بندش کو یقینی بنایا جائے، محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کی شہر میں

داخلے پر پابندی جبکہ نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے

ساتھ ساتھ شہر میں داخل ہونیوالے تمام مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی ہدایات

جاری کرتے ہوئے کہا ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پرامن انعقاد

کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ

اوز اور محرر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی

نے واضح کیا کہ محرم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو

بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے تمام امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر اہم مذہبی

اور حساس مقامات کی ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کرانے اور سفارشات کی روشنی

میں سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی، تمام جلوسوں اور مجالس عزاء کے

روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ذریعے سویپنگ کرانے سمیت سی

سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی بھی ہدایت کی-

=-،-= پڑھیئے، تھانہ فقیرآباد کے اہلکار مثالی کے پی پولیس پر بدنما دھبہ

محرم الحرام کے دوران اسلحہ ساز فیکٹریوں و دکانوں کو بند رکھنے جبکہ شہر

میں افغان مہاجرین کے داخلے پر مکمل پابندی سمیت شہر کے تمام داخلی اور

خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی

آپریشن نے سرائے اور ہوٹل میں قیام پذیر افراد پر نظر رکھنے، نواحی علاقوں

میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کی بھی ہدایات دیں-

محرم الحرام، پشاور ، محرم الحرام، پشاور ، محرم الحرام، پشاور ، محرم الحرام، پشاور

Leave a Reply