مجھے اپنی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، آصف زرداری

Spread the love

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے انہیں اپنی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نہیں سمجھتے موجودہ حالات میں نواز شریف کیساتھ بیٹھنا چاہیے؟ جس پر سابق صدر نے کہا آپ کیا کہتے ہیں جو آپ کہیں گے وہ کریں گے؟۔ صحافی نے کہا آپ تو مفا ہمت کے بادشاہ ہیں، جس پر آصف زرداری نے کہا آپ کہہ رہے ہیں تو مان لیتے ہیں۔صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کیا رواں ہفتے آپکی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا آپ کروالیں کہہ دیں، جو حکم کریں، صحافی نے کہا اسلام آباد میں آپ کی گرفتاری کی باتیں گردش کر رہی ہیں، سابق صدر نے جواب دیا آپ کو ہمیشہ یہی خوف رہتا ہے لیکن مجھے کوئی خوف نہیں۔صحافی نے سوال کیا آپ نے قبل ازوقت انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے آپ کو کس نے بتایا انتخابات قبل ازوقت ہونگے، جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اشارہ ۔

Leave a Reply