اداکاروں کے گھر شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس عزا کا اہتمام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مجلس عزا کا اہتمام

لاہور (جے ٹی این اآن لائن نیوز) نامور گلوکار وپروگرام آرگنائزر علی شفقت ،

رینا علی اور الوینہ شاہ کے گھر شہدائے کربلا کی یاد میں ہرسال کی طرح پرسوز

مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں ذاکروزیر حسین کربلائی نے مصائب کربلا

بیان کیے۔ شہادت امام حسین اور شہدائے کربلا کے معصومین کو پرسہ دیا گیا۔

ماتمی سنگت شاہ نور سٹوڈیو، ابھی خان، ببو خان، نوحہ خان، عقا بھائی نے شرکت

یہ بھی پڑھیں:معروف عالم دین علامہ طالب جوہری رضویہ سوسائٹی کراچی میں سپرد خاک

کی۔ مجلس عزا میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں محمدافضل بٹ، جرار

رضوی، علی شاہ، امانت امان اللہ ، حمیرا ارشد، دردانہ رحمان، فلمسٹار امروزیا،

شمع، ماہم رحمن، کامران کامی، دلاور شاہد، اسد علی، ساجد علی، واجد علی، سہیل

عباس، سہراب علی خان، مہر اختر گلوکار ونوحہ خواں سجاد البیلا ، اعجاز علی

خان، عدنان دانو، جنید علی خان، اکمل امان نے شہدائے کربلا کو سوز وسلام پیش

کیا جبکہ میزبانی کے فرائض افضال علی خان نے ادا کیے۔ اس موقع پر ذاکر اہل

بیت عدنان امان اللہ نے شبیہ علم غازی عباس برآمد کیا۔

شہادت امام حسین اور شہدائے کربلا کے معصومین کو پرسہ دیا گیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply