0

مجرم دوستی، وفاقی پولیس کے 43 افسر عہدوں سے فارغ

Spread the love

وفاقی پولیس کے 43 افسر جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی میں ملوث نکلے، سولہ تھانیداروں سمیت سبھی کو عہدو ں سے ہٹا دیا گیا، مستقبل میں کبھی آپریشن ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائےگا۔شہر اقتدار کی مثالی پولیس کے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا، آئی جی عامر ذوالفقار خان کا کلین اپ آپریشن، 4 ایس پی، 23 ڈی ایس پی اور 16 ایس ایچ او عہدوں سے فارغ، وزارت داخلہ سے کا لی بھیڑوں کےخلاف سخت تاد یبی کارروائی کی سفارش کر دی، جن افسران کےخلا ف کارروائی کی گئی ہے ان میں اسلام آباد کے 22 میں سے 16 تھانوں کے ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔ 43 افسران کو تھانوں سے ہٹا کر سکیو ر ٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مجرم دوست پولیس افسران کےخلاف رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

Leave a Reply