متھیرا بلاول کی فین

اداکارہ متھیرا بھی بلاول کی فین نکلیں

Spread the love

متھیرا بلاول کی فین

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں

ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا

نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر اْن کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں

نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے

سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ اْن کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے

سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ

راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ اْن کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود

ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘

بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل

نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔

متھیرا بلاول کی فین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply