متنازعہ بیان مہنگا پڑ گیا، میاں جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

متنازعہ بیان مہنگا

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ

ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملکی سالمیت کیساتھ ریاستی اداروں کیخلاف

ہرزہ سرائی کی،ایف آئی آر کا متن.لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ

بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ

جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کیساتھ ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی، جاوید

لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا، ایم این اے نے ملک میں

فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے

بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان

دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان

سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے

کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

متنازعہ بیان مہنگا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply