متروکہ وقف املاک بورڈ کا تین سالہ سپیشل فرانزک آڈٹ شروع

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی تکمیل میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا تین سالہ سپیشل فرانزک آڈٹ شروع ہوگیا ہے ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایڈمن آڈٹ ٹیم 3مختلف حوالوں سے وقف املاک ، ان کی لیزنگ کے طریقہ کار، کورٹ کیسز اورلیز کی مد میں بقایا جات کی بابت 29نکات پر مبنی فرانزک آڈٹ کرے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کا سال2016سے2018 تک کا تین سالہ سپیشل فرانزک آڈٹ کرنے کے لئے ٹیم نے ہیڈ آفس کا کو اپنامسکن بنا لیاہے۔ایڈمنسٹریٹر ایسٹرن زون، گوجرانوالہ زون،ننکانہ زون ننکانہ صاحب، ویسٹرن زون فیصل آباد، ناردرن زون راولپنڈی کو ریکارڈ کی فراہمی کا حکم جاری سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سنٹرل زون ملتان،اور سائوتھرن زون کراچی میں تعینات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ریکارڈ کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں سابق چیئر مین صدیق الفاروق کے دور میں قواعد کے برعکس ایک ماہ میں دو دو بار بورڈ میٹنگز بلانے اور ان پر اٹھنے والے اخراجات پر آڈٹ اعتراض سامنے آگئی ہے۔

Leave a Reply