متحدہ عرب امارات نے بھی ’فلسطینی مقاصد سے غداری‘ کی ہے،محمود عباس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

متحدہ عرب امارات غداری

رملہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) متحدہ عرب امارات غداری

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل اور متحدہ

عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس

کی سخت مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات

نے بھی ’فلسطینی مقاصد سے غداری‘ کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے

سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں

سلامتی اور امن کوششوں میں معاون ہر اقدام کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اسرائیل اور

متحدہ عرب امارات نے امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں کل جمعرات کے روز

آپس میں باقاعدہ سفارتی روابط کے قیام کا اعلان کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر ،دو بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک زخمی

مقبوضہ کشمیر میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں دو

بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے

مطابق سرینگر کے علاقے نوگام میں مسلع افراد نے ایک پولیس پارٹی اچانک

فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک ز خمی ہو

گیا ۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بھارتی سیکیورٹی

اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن کر دیا ۔#

متحدہ عرب امارات غداری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply