متحدہ عرب امارات سے مزید ا ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

Spread the love

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول

ہوگئے ہیں، مزید ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ موصول ہونگے۔ترجمان وزارت خزانہ

ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز

پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، جبکہ مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے

متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے

زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس رقم

سے ادائیگیوں کے توازن میں مزیدبہتری آئے گی،اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ

حکومتی پالیسیوں کے موثر نتائج قابل بھروسہ اقدامات کی بنیاد ہیں،واضح رہے کہ

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول

ہوئے تھے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت

پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

Leave a Reply