پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس غازی آباد کے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی.

آن لائن کاروبار صرف ایک رسید پر، حکومتی ایس او پیز جاری

جوابی فائرنگ میں ملزم آصف ہلاک ہو گیا۔سی آئی اے ماڈل ٹاو¿ن اور تھانہ سول لائنز کے اہلکاروں کو فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آصف صدیق نے سی آئی اے غازی آباد میں چار افراد کو فائرنگ سے زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزم کا چند گھنٹے میں سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزم کی فائرنگ سے گزشتہ روز دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شہر میں روزانہ ہی درجنوں کے حساب سے ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن کسی بھی واقعہ میں کوئی گرفتاری نہی ہوتی. لیکن جوں ہی پولیس پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو چند گھنٹوں کے اند نہ صرف ملزم گرفتار ہو جاتا ہے بلکہ ملزم کو نشان عبرت بنا کر کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا ہے.

مبینہ مقابلے میں ہلاک مبینہ مقابلے میں ہلاک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply